مقبوضہ فلسطین

اہلیاں غزہ نے مسلسل اسرائیلی حملوں میں نمازعیداداکی۔

plf prayالمناررپورٹ کے مطابق اہلیان فلسطین نے غزہ کی پٹی کے مختلف اطراف میں آج بروزپیرصبح کے وقت نمازعیداداکی جہاں بہت سارے مساجد اب بھی اسرائیلی حملوں کے زد ہیں،ذرائع کاکہنا ہے کہ اس دوران غزہ کے مشرق کی جانب تین اسرائیلی راکٹ بھی داغے گئے تاہم جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں تاحال موصول نہیں ہوئی ہے،ادھربہت سارے فلسطینی ایسے بھی ہیں جو نمازعید سے محروم رہیں،اور اس سال ایک عجیب مناظردیہ بھی یکھنے میں آئیں کہ وہ مساجد جہاں چھوٹے چھوٹے بچے اپنے بڑوں کی انگلیاں پکڑکرنماز عید کی ادائیگی کے لئے آتےتھے وہ تمام مساجد ان بچوں سے خالی تھیں اس لئے کہ اب یہ عمل غزہ کے بچوں کے لئے اسرائیلی میزائلوں نے شجرممنوعہ بنایا ہوا تھا جوان کےبڑے ان کو غاصب اسرائیلی حملوں کے خوف سے اپنے ساتھ نہیں لے گئے تھے،دوسری جانب اس سال نماز عید ان بڑے بڑے میدانوں میں منقعد نہیں ہوئی جہاں پہلے ہواکرتی تھیں، اس لئے کہ اب وہ تمام مقامات پناہ گزینوں سے پر ہوئی ہیں،مساجد سے خطباء نےاسرائیلی جنگ کے سامنے صبرواستقامت کی تلقین کرنے کے ساتھ ساتھ مقاومت اسلامی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعاء کی، اس کے علاوہ شہداء کے پسمندگان کے ساتھ اظہار یکجہتی،زخمیوں کی عیادت،بچوں کی حفاظت،اور پناہ گزینوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے اوران کی مددکرنے اپیل کی،

متعلقہ مضامین

Back to top button