مقبوضہ فلسطین

غزہ پر حملے میں زخمی ہونے والے 41 صہیونی فوجی ہلاک

ghaza israilفلسطینی مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہونے والے متعدد صیہونی فوجی ہلاک ہوگۓ ہیں۔ الاقصی ٹی وی چینل کی رپورٹ کےمطابق حالیہ چند دنوں کے دوران غزہ پٹی میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہونے والے دسیوں صیہونی فوجیوں میں سے اکتالیس فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگۓ ہیں۔ صیہونی ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ فلسطینی مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہونے والے ایک سو بیالیس اسرائيلی فوجی ہسپتالوں میں داخل ہیں اور ان میں سے بعض کی حالت خطرے میں ہے۔ دریں اثناء تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کے ساتھ دوبدو لڑائي میں صیہونی حکومت کے چھیاسی فوجی اور افسر ہلاک ہوچکے ہیں۔ صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل نمبر دو نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ آج الجلیل کے علاقے میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں دو اسرائيلی فوجی زخمی ہوگۓ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button