مقبوضہ فلسطین

مزید دس اسرائيلی فوجی ہلاک

israil9فلسطینی مجاہدین نے مزید دس اسرائيلی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ مجاہدین نے جمعے کے دن سہ پہر کے وقت غزہ پٹی کے شمال مشرقی علاقے میں کم از کم دس اسرائيلی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ اس رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد تقریبا اسّی ہو چکی ہے جن میں سے کم از کم دس اسرائیلی فوجی جمعےکے دن بیت حانون میں ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت حالیہ حملوں کے دوران ہلاک یا گرفتار ہونے والے اپنے فوجیوں کی صحیح تعداد بتانےسے گریز کرتی ہے ۔ لیکن اس کے باوجود اسرائيلی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ اٹھارہ دنوں سے جاری حملوں کے دوران چھتیس اسرائيلی فوجی ہلاک ہوچکےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button