مقبوضہ فلسطین

غزہ پر زمینی حملے کا آغاز، 103 شہید اور 700 زخمی، عالم اسلام خاموش تماشائی

ghaza969غزہ پٹی پر صہیونی جارحیت کے پانچویں دن فلسطینی شہداء کی تعداد 103 جبکہ زخمیوں کی تعداد 700 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ادھر صہیونی ریاست کے وزیر جنگ نے غزہ پر زمینی حملے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسرائیل کی طرف سے ہوئے زمینی حملے کے بعد فلسطینی مزاحمت نے اسرائیلی کمانڈوز کو غزہ میں داخل ہونے سے ناکام بنا دیا ہے

حیفا اور اسدود میں دو صہیونیوں کی ہلاکت
فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ اسلامی مقاومت کی طرف سے اسرائیل پر ہوئی جوابی کاروائی میں دو صہیونی ہلاک ہوئے ہیں۔

صہیونی ذرائع نے بھی اس خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اسرائیلی شہر اسدود اور دوسرا شہر حیفا میں ہلاک ہوا ہے۔ جبکہ 32 اسرائیلی اسلامی مقاومت کے حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔

امریکہ کی جانب سے اسرائیل کے غزہ پر زمینی حملے کی حمایت
المیادین ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ تل ابیب میں امریکی سفیر نے غزہ پر اسرائیل کے زمینی حملے کی حمایت کر دی ہے۔

بعض ممالک کی طرف سے غزہ پر حملے کی مذمت
غزہ پر صہیوںی حملوں کے شروع ہونے کے بعد بعض ممالک منجملہ ایران، پاکستان، بحرین اور کویت نے ان حملوں کی مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والوں حملوں کی روک تھام کرائی جائے۔

حماس نے صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عوام سے رضاکارانہ لشکر تیار کرنے کا مطالبہ کیا
محیط نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مقاومت اور حماس نے غزہ کا دفاع کرنے کے لیے عوام پر مبنی رضاکارانہ لشکر تیار کرنے کی درخواست کی ہے۔

غزہ پر آج کے حملوں کے نتیجہ

غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے آج بھی غزہ میں جیٹ طیاروں کی مدد سے فضائی کارروائی کی گئی جس کے دوران پانچ بچوں سمیت آٹھ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر بمباری کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا اور تازہ کارروائی میں صہیونی حکومت کے جیٹ طیاروں نے شمالی غزہ کے علاقے خان یونس میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 معصوم بچوں سمیت 8 افراد فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 2 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 5 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران 100 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 50 سے زائد شہری ہیں جبکہ شہید ہونے والوں میں خواتین اور کمسن بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی ہے۔
دوسری جانب غاصب صہیونی حکومت کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر حملوں میں تیزی لائی جائے گی اور حماس کو راکٹ حملوں کی بڑی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے صہیونی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے کئی علاقوں میں راکٹ برسائے ہیں جس کے نتیجے میں 25 صہیونی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ صہیونی کالونیوں میں حماس کے راکٹ حملوں سے ایک وحشت طاری ہوچکی ہے اور صہیونی محفوظ مقام پر فرار کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button