اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

انسانی المیے سے بچنے کے لئے غزہ کی گزرگاہوں کو کھولا جائے، فلسطینی ہلال احمر

شیعیت نیوز: غزہ میں صہیونی حملوں اور انسانی امدادی کاموں میں رکاوٹ کی وجہ سے انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

شہر میں بھوک اور قحط راج کررہا ہے۔

یہ صورتحال انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے لئے باعث تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں حسینؑ منی کانفرنس کا انعقاد،کربلا سے شجاعت کا درس ملا،سینیٹر علامہ راجہ ناصر

غزہ کی بحرانی صورتحال کے پیش نظر فلسطینی ہلال احمر نے اپیل کی ہے کہ سرحدی گزرگاہوں کو فوری طور پر کھول دیا جائے۔

تنظیم نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے شہری غذائی قلت کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

ہم اپیل کرتے ہیں کہ امدادی اشیاء کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے غزہ کی سرحدی گزرگاہوں کو فوری طور پر کھولا جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فورسز وقفے وقفے سے حملے کرکے امدادی کاموں میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button