مقبوضہ فلسطین

عزہ سے اسرائیل کے جاسوس گرفتار

jasosموصولہ خبروں کے مطابق گرفتار کیے گئے صیہونی جاسوسوں کو غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ذمہ داری دی گی تھی۔ ان جاسوسوں نے بتایا ہے کہ انہیں فلسطینی رہنماؤں اور فوجی حکام کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور ان کی رہائشی مقامات کی معلومات فراہم کرنے کو کہا گیا تھا۔ واضح رہے کہ تین اسرائیلی شہریوں کے اغوا اور ان کے قتل کے معاملے کو لے کر صیہونی فوجیوں نے حالیہ دنوں میں غزہ اور فلسطین کے کئی علاقوں پر حملے تیز کر دئے ہیں جس میں اب تک دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی اسرائیل کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے مقبوضہ علاقوں پر دسیوں راکٹ فائر کئے ہیں۔

دوسری طرف صیہونیوں نے غزہ آنے والی فلسطینیوں کی زیادہ تر ضروری اشیاء کو روک دیا ہے جس سے فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کھانے کی اشیاء اور روزانہ استعمال کی دیگر اشیاء کو صیہونیوں کی طرف سے روکے جانے سے فلسطینیوں کو مزید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ وہ طویل عرصے سے پابندیوں کا شکار ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button