مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوجیوں کا فلسطینیوں پر ایکبار پھر حملہ

ISRAIL CLASHغاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ اور غرب اردن کے علاقوں کو ایکبار پھر اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے جس میں ایک فلسطینی مسلمان شہید اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ آج صبح سویرے کیا گیا۔ غرب اردن کے شہر جنین پر کئے جانے والے حملے میں ایک فلسطینی مسلمان شہید ہوا۔تین صیہونی آباد کاروں کے ہلاک کرنے کا الزام لگاکر غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے بھاری تعداد میں فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا۔ تینوں صیہونیوں کی ہلاکت کے بعد صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری اور راکٹ فائر بھی کئے۔ کہا جاتا ہے کہ غزہ پر ابتک تیس حملے کئے جاچکے ہیں۔صیہونی فوجیوں نے خان یونس پر بھی گولہ باری کی ہے۔فلسطینی علاقوں پر وحشینا حملے، ایسے میں شروع کئے گئے ہیں کہ صیہونی فوجیوں نے الخلیل کے قریب سے تینوں صیہونی آبادکاروں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ یہ لاشیں حلحول کے علاقے سے برآمد کی گئیں جس کے بعد صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کابینہ کا ہنگامی ا جلاس طلب کرلیا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی فوجی، ان صیہونی آبادکاروں کے لاپتہ ہونے کے بعد سے ابتک سات فلسطنیوں کو شہید اور چھے سو سے زائد دیگر فلسطینیوں کو گرفتار کرچکی ہے۔ چنانچہ فلسطینی کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اس نے اگر جارحیت کا سلسلہ یونہی جاری رکھا تو مزاحمت کی جانب سے سخت جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button