مقبوضہ فلسطین

حماس کے نمائندے خالد قدومی کا ایرانی اسپیکر کے نام خط

khalid qadomiتھران میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندے نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے نام خط تحریر کر کے ملت فلسطین کے خلاف صہیونی حکومت کے جرائم کی وضاحت کی ہے۔ پارلیمنٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق تھران میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندے خالد قدومی نے ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کے نام خط میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت نے مشرق وسطی کے علاقے بحرانی صورت حال سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے فلسطینیوں پر اپنے وحشیانہ حملوں میں اضافہ کردیا ہے اور صہیونی حکومت اس کوشش میں ہے کہ ،علاقے کی صورت حال سے ہر ممکن طریقے سے اپنے فائدے اٹھائے۔ ڈاکٹر لاریجانی کے نام خالد قدومی کے خط میں آیا ہے کہ صہیونی حکومت نے تین صہیونی کے لاپتہ ہونے کا بہانہ بناکر حالیہ دنوں میں فلسطینی علاقوں میں شدید ہوائی حملے کیئے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطین شہید و زخمی ہوئے ہیں۔ اس خط میں صہیونی حکومت کے ان اقدامات کی مذمت کی گئی ہے.

متعلقہ مضامین

Back to top button