مقبوضہ فلسطین

اسرائیل اپنی جارحت بند کرے، خالدمشعل

khalidmishalفلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت فوری طور پر بند کرائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔انھوں نے امیر کویت شیخ صباح احمد جابر الصباح سے ٹیلیفون پر گفتگو میں عرب ملکوں کے موجودہ چیئرمین ملک کی حیثیت سے کویت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ اور غرب اردن پر اسرائیل کی جارحیت رکوانے، صیہونی حکومت پر دباؤ بڑھانے اور جیلوں میں بند فلسطینیوں کو رہا کرانے کیلئے موثر اقدامات عمل میں لائے۔اس موقع پر خالد مشعل نے صیہونی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کی جاری بھوک ہڑتال کے بارے میں بھی گفتگو کی۔اس ٹیلیفونی گفتگو میں امیر کویت شیخ صباح احمد جابر الصباح نے اس سلسلے میں فوری طور اہم اقدامات عمل میں لانے کا وعدہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button