مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کا ایک بار پھر غزہ پر حملہ

ghaza6اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ پر حملہ کیا ہے ۔ وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج صبح اسرائیلی فوج نے تین بلڈوزروں اور چار ٹینکوں کے ذریعے شہر خان یونس پر حملہ کیا اور فلسطینیوں کے گھروں کی سمت فائرنگ کی ۔اسرائیلی فوجیوں نے اسی طرح خان یونس کے مشرق ميں زرعی اراضی کو تباہ کردیا اور اس حملے کے ساتھ فوجی طیاروں نے پروازیں بھی انجام دیں ۔واضح رہے کہ کل صبح بھی صہیونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے شہر خان یونس پر راکٹ کے حملے کئے تھے۔اسرائیل کے جنگی طیاروں نے اسی طرح غزہ کے مشرقی علاقے پر بمباری کی ۔ گذشتہ جمعرات کو غرب اردن کے علاقے سے تین صہیونی فوجیوں کے لاپتہ ہونے کے بعد ، اسرائیلی فوج نے وحشیانہ کاروائیاں کی ہيں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button