مقبوضہ فلسطین

تین فوجیوں کے لاپتہ ہونے کے بعد صیہونیوں کےحملے تیز

israil crashپی ایل او کی مجلس عاملہ کے رکن نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے اپنے تین فوجیوں کے لاپتہ ہونے کا بہانہ بنا کر حملے تیز کردئیے ہیں۔ الیوم السابع کی رپورٹ کے مطابق احمد المجدلانی نے ایک ریڈیو پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین صیہونی فوجیوں کے اغوا کئے جانے سے صیہونی حکومت کو بہانہ مل گيا کہ وہ ملت فلسطین کے خلاف اپنے حملوں میں شدت لائے۔ مجدلانی نے کہاکہ فلسطینی حکام نے صیہونی حملات کی مذمت کی ہے اور قدس کی غاصب حکومت کو اس کے نتائج کا ذمہ دار قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی حکام نے امریکہ، یورپ اور روس و چین سے رابطے کئے ہیں اور انہیں فلسطین کے بحرانی حالات سے آگاہ کیا ہے۔ واضح رہے صیہونی حکومت نے گذشتہ دنوں میں غرب اردن پر حملے تیز کردے ہیں اور دسیوں فلسطینوں کو اغوا بھی کرلیا ہے۔ گذشتہ جمعرات کو غرب اردن کے شہر الخلیل سے تین صیہونی فوجی لاپتہ ہوگئے تھے جس کے بعد صیہونی حکومت نے غرب اردن پر وسیع حملے شروع کردئیے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button