فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کی حمایت کیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطین میڈیا سیل کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے رکن "عزت الرشق” نے ملت فلسطین کے مختلف طبقوں سے کہا ہے کہ وہ صہیونی حکومت کی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کی جاری بھوک ہڑتال کی حمایت کریں۔ "عزت الرشق” نے فلسطینی قیدیوں کی تحریک سے اظہار یکجہتی کیئے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک ایک متحدہ قوت میں تبدیل ہوگئی ہے اور سب کو ملکر اس تحریک کی بھر پور حمایت کرنا چاہیے۔ تحریک حماس کے اعلی رکن "عزت الرشق” نے فلسطینیوں کے درمیان قومی وحدت اور مزاحمت کی پائیداری پر تاکید کی۔








