فلسطین میں امریکی مداخلت کی، حماس کی جانب سے مذمت

03 مئی, 2014 08:38

palestainتحریک حماس کے سینئر رہنما نزیہ ابوعون نے فلسطین کے امور میں امریکہ سے مداخلت نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔فلسطین کےانفارمیشن سینٹر کےمطابق نزیہ ابوعون نے کہا کہ امریکی، فلسطینی انتظامیہ کے تمام امور میں مداخلت کرتے ہيں اور یہ ملت فلسطین کے لئے نقصان دہ ہے۔ نزیہ ابوعون نے فلسطینیوں کےدرمیان اتحاد پرتاکید کرتے ہوئے کہا کہ سازباز کے مذاکرات جاری رکھنے کےلئے امریکی کوششوں کا مقصد صرف مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کومضبوط بنانا ہے۔واضح رہے کہ فلسطینی انتظامیہ اور صیہونی حکومت کےدرمیان سازباز کے مذاکرات، برسوں کے بعد گذشتہ برس موسم گرما میں امریکی ثالثی میں پھرشروع ہوئے تھے لیکن صیہونی فریق کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی آزادی اور کالونیوں نيز صیہونی بستیوں کی تعمیر کے سلسلے میں وعدہ خلافیوں کے باعث تعطل کاشکار ہوگئے۔ان مذاکرات کے سلسلے میں نو مہینے کی مہلت بھی گذشتہ ہفتے منگل کوختم ہوگئی۔

4:59 صبح جون 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔