مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ فلسطین میں افریقی مہاجرین کے مظاہرے

israel flaqتقریبا ایک ہزار افریقی مہاجروں نے کل سہ پہر تل ابیب کی سڑکوں پر نکل کر اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اعلان کیا کہ صہیونی ریاست کی ایمیگریشن پالیسی، جنیوا کے 1951 کے کنوینشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔افریقی مہاجرین نے اس سے قبل بھی رواں ہفتے ميں صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف تل ابیب ميں مظاہرے اور انہیں روزگار اور میڈیکل انشیورنس دیئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ نسل پرستانہ قانون کی بنیاد پرصہیونی حکام، افریقی مہاجرین کو مقبوضہ فلسطین ميں ایک سال تک کسی مقدمے کے بغیر جیل میں رکھ سکتے ہیں۔ صہیونی پارلیمنٹ میں حال ہی میں ایک نئے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے جس کی رو سے 50 ہزار سے زائد افریقی مہاجرین کو روزگار فراہم کرنے والوں کے خلاف کڑی کاروائی کی جائے گي۔ صہیونی حکومت کے محکمۂ ایمیگریشن نے بھی مقبوضہ فلسطین سے 2013 کے آغاز سے 1600 سے زائد سوڈانی اور اریٹیریائی مہاجرین کو نکالے جانے کی خبر دی ہے۔ صہیونی حکومت چند مہینوں سے افریقی مہاجرین کو نکالنے کی کوشش کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button