مقبوضہ فلسطین

بیت المقدس میں اسلامی و تاریخی آثار چوری

baitulmuqadasفلسطین میڈیا سیل کی آج کی رپورٹ کے مطابق صہیونی کالونیوں کے رہائشیوں نے گذشتہ روز بیت المقدس میں اسلامی تاریخ کے مختلف ادوار کے آثار قدیمہ کی اشیاء کو چوری کرلیا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس کی صہیونی بلدیہ نے بھی کھلے عام اس علاقے کی تاریخ میں تحریف کے لئے قدس شہر کے آثار قدیمہ کو چوری کرنا شروع کردیا ہے۔ اسی دائرے میں گذشتہ روز سیکڑوں صہیونیوں نے صہیونی ریاست کے جاسوسوں کی مدد سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا اور اس مقدس مقام کی کھلے عام توہین کی۔ صہیونی ریاست کے ان وحشیانہ اقدامات کے ساتھ ہی محاذ آزادی برائے فلسطین کی ورکنگ کمیٹی کے رکن "احمد قریع” نے صہیونی ریاست کے ان وحشیانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ صہیونی ریاست اس شہر میں اسلامی و تاریخی آثار کو مٹانے کی کوشش کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button