مقبوضہ فلسطین

حماس کی تجویز فتح کا خیر مقدم

fatha hamasفلسطینی ذرائع کے مطابق تحریک فتح کے اس سینیئر رکن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی اسمبلی میں تحریک فتح کے نمائندوں کی واپسی کیلئے، جو سیاسی اختلافات کی بناء پر سنہ دو ہزار چھے میں غزہ سے چلے گئے تھے، اسماعیل ہنیہ کی دعوت، ایک مثبت اور تعمیری قدم ہے۔ ابو زائدہ نے تحریک فتح کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ تحریک حماس کی اس اپیل کا منطقی جواب دیں اور تحریک فتح کے نمائندوں کو واپس غزہ روانہ کردیا جائے۔قابل ذکر ہے کہ فلسطین کی منتخب عوامی و قانونی حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے غزہ میں ایک کانفرنس میں سنہ دو ہزار چودہ کو فلسطین کے قومی آشتی اور فلسطینی اقدار کی حمایت کے سال سے تعبیر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی حکومت، متحدہ قومی حکومت کی تشکیل اور انتخابات کے انعقاد کی حمایت کرتی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button