مقبوضہ فلسطین

صہیونی حکومت سے مذاکرات پر اصرار

abbasفلسطین کی نام نہاد خود مختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے صیہونی حکومت کے ساتھ سازباز مذاکرات پر تاکید کی ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق محمود عباس کے دفتر سے آج صبح جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ صیہونی حکومت کے ساتھ نو ماہ کی مدت کے عرصے تک مذاکرات کرنے پر مبنی امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے پر عملدرآمد کی پابند ہے اور اس انتظامیہ کی یہ کوشش ہے کہ اس مدت کے دوران یہ مذاکرات کسی قابل قبول نتیجے تک پہنچ جائيں۔ صیہونی حکومت نے سازباز مذاکرات کے از سر نو آغاز کے لۓ طے پانے والے سمجھوتے کی بنیاد پر گزشتہ شب چھبیس فلسطینیوں کو اپنی جیلوں سے آزاد کردیا۔ اور ساتھ ہی ساتھ فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے پر بھی تاکید کی۔ واضح رہے کہ صیہونی بستیوں کی تعمیر کے باعث صیہونی حکومت اور نام نہاد فلسطینی انتظامیہ کے درمیان کئي برس تک مذاکرات تعطل کا شکار رہنے کے بعد امریکہ کی ثالثی کے ساتھ جولائی سنہ دو ہزار تیرہ سے ان مذاکرات کا از سر نو آغاز ہوا تھا

متعلقہ مضامین

Back to top button