مقبوضہ فلسطین

غزہ میں انسانی المیہ رونما ہونے کے بارے میں انتباہ

israil crashفلسطینی حکام نے غزہ کا محاصرہ جاری رہنے کے سبب اس علاقے میں انسانی المیہ رونما ہونے کے بارے میں خبردار کیا ہے ۔غزہ میونسپلٹی میں واٹر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے کل غزہ میں ایک اجلاس میں کہا کہ غزہ کے عوام کے خلاف اسرائيل کی جاری پابندیوں نے اس علاقے کے باشندوں کو بہت زیادہ مشکلات خاص طور پر صاف پانی تک دسترسی کے مسئلے سے دوچار کردیا ہے۔ رمزی اہل نے خبردار کیا کہ غزہ میں پانی کا بحران ممکن ہے اس علاقے میں انسانی المیہ رونماہونے کا سبب بنے۔
واضح رہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف جاری محاصرے کے باعث بجلی، پانی اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس وقت سینکڑوں مریضوں کی حالت خطرے سے دوچار ہے۔ صہیونی حکومت نے 2007 سے غزہ کا شدید محاصرہ کر رکھا ہے اور زندگي کی ابتدائي ضروریات کے سامان کے بھی اس علاقے میں داخلے پر پابندی لگارکھی ہے ۔ ادھر فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک عہدیدار یحیی موسی نے کل غزہ میں ایک کانفرنس میں قومی آشتی کے معاہدے پر عملدرآمد پر تاکید کی ہے جبکہ فلسطین سے ہی یہ بھی خبر ہےکہ فلسطین کے مختلف گروہوں کے نمائندوں نے غزہ ميں مظاہرہ کرکے فلسطین کے مختلف علاقوں کو یہودی بنانے کے صہیونی حکومت کے منصوبو ں کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button