مقبوضہ فلسطین

غاصب صہیونی فوجیوں کے ذریعے لبنانی سرحد کی خلاف ورزی

line of controlغاصب صہیونی فوجیوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 1701 کی خلاف ورزی کر تے ہوئے لبنان سے ملحقہ فلسطینی سرحدوں میں گھس کر گشت کیا۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی فوجیوں کا ایک دستہ آج دو ٹینکوں کے ہمراہ لبنان سے ملحقہ سرحد کو عبور کر کے لبنانی زمیں میں گھس آیا اور الوزانی نامی علاقے میں گشت کیا۔ دوسری جانب غاصب صہیونی فضائیہ کے ظیاروں نے بھی لبنان کی حدود میں نچلی پروازیں کی ہیں۔ ان واقعات کے بعد لبنان کی سرحدوں سے نزدیک علاقوں میں رہائش پذیر افراد میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے۔
غاصب صہیونی فوجیوں نے چند دن قبل بھی شام کے علاقے جولان اور لبنان کے علاقے مزارع میں فوجی نقل و حرکت کی تھی۔ غاصب صہیونی حکومت کے جنگی طیارے آئے دن لبنان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ لبنان نے بارہا غاصب صہیونی حکومت کے اس خلاف قانون عمل کی اقوام متحدہ میں شکایت کی ہے اور اس بارے میں تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button