مقبوضہ فلسطین

بیت المقدس کی آزادی مقاومت کے ذریعہ ممکن/ اسرائيل کا مقابلہ کرنے پر تاکید

khalid mishalفلسطین کی تنظيم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل نے اسرائیل کا مقابلہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کی آزادی مقاومت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج مسجد القصی کو زمانی اور مکانی لحاظ سے تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اسرائیلی فوج کا یہ اقدام مسجد الاقصی کو ویران کرنے کا مقدمہ ہے۔ خالد مشعل نے کہا کہ ایک طرف فلسطینیوں کے درمیان اختلافات اور دوسری طرف عرب ممالک کے داخلی اختلافات کی وجہ سے اسرائيل کو اپنی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو فروغ دینے اور جرم و جنایت کا مزید موقع مل گيا ہے خالد مشعل نے کہا کہ اسلامی مقاومت کی وجہ سے اسرائیل ابھی تک مسجد الاقصی کو ویران نہیں کرسکا ۔ خآلد مشعل نے کہا کہ بعض عرب ممالک براہ راست اسرائیل کے ساتھ روابط برقرار کئے ہوئے ہیں اور جو مسئلہ فلسطین کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ شام میں مسلح دہشت گردوں کے حمایت کرنے والے عربی ممالک کے اسرائیل کے ساتھ قریبی روابط ہیں جن میں قطر اور سعودی عرب بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button