مقبوضہ فلسطین

غزہ،صہیونی ریاست کی جارحیت،ایک اور فلسطینی شہید

palestaini nojawanغزہ میں صہیونی ریاست کی جاری جارحیت کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی مسلمان شہید ہوگیا۔ یہ فلسطینی مسلمان غزہ میں صہیونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہوا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا۔ اس طرح رواں عیسوی سال کے دوران صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے نتیجے میں ابتک اّنیس فلسطینی مسلمان شہید ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب فلسطین کی پریس یونین نے نامہ نگاروں اور صحافیوں پر صہیونی فوجیوں کی جانب سے کئے جانے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔اس یونین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی مظاہروں کی خبریں اور رپورٹیں پیش کرنے والے فلسطینی اور اسی طرح غیر ملکی نامہ نگاروں اور صحافیوں پر صہیونی فوجیوں کا حملہ، آزادی صحافت اور آزادی بیان کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ صہیونی فوجیوں نے غزہ میں فلسطینی اور اسی طرح غیر ملکی نامہ نگاروں اور صحافیوں پر حملہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button