مقبوضہ فلسطین

یروشلم میں مسجد کو یہودی عبادت خانہ میں تبدیل کرنے کا صہیونی منوصبہ

palestain5رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار ہارٹیز کے مطابق قابض صیہونی اتھارٹی نے مقبوضہ بیت المقدس میں تاریخی مسجد کو یہودی عبادت خانہ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اخبار کے مطابق قابض صیہونی اتھارٹی نے مسجد نبی داؤد کے تمام اسلامی نشانیاں مٹانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

انتہا پسند یہودی آبادکار حال ہی میں مسجد میں گھس گئے تھے اور عثمانیہ دور سلطنت کے سنگ مرمر کی دیواروں اور دیگر اشیاء کو توڑ ڈالا تھا۔

یہودی آباد کاروں کی وجہ سے مسجد کے نقصان کی مرمت کے بجائے قابض صیہونی اتھارٹی نے مسجد کو یہودی عبادت خانہ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے ساتویں صدی عیسیوی میں تعمیر کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button