مقبوضہ فلسطین

مسجد الاقصی کےامام جمعہ و جماعت کی سعودی اورقطری ملاؤں پرتنقید

masjidaqsaمہر نیوز/11 جون /2013ء:مسجد الاقصی کے امام جمعہ و جماعت نے قطر کے فتنہ پرور شیخ یوسف قرضاوی اور سعودی سلفی وہابی ملاؤں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ سعودی اور قطری سلفی وہابی ملا فلسطین کے حق میں اوراسرائیل کے خلاف جہاد کا فتوی کیوں صادر نہیں کرتے؟۔

مہرخبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مسجد الاقصی کے امام جمعہ و جماعت شیخ صلاح الدین بن ابراہیم ابو عرفہ نے قطر کے فتنہ پرور شیخ یوسف قرضاوی اور سعودی سلفی وہابی ملاؤں کے گمراہ کن اور سازشی فتوؤں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ سعودی اور قطری سلفی وہابی ملا فلسطین کی آزادی کے حق میں اوراسرائیل کے خلاف جہاد کے فتوے صادر کیوں نہیں کرتے؟۔ انھوں نے کہا کہ دین اسلام کے ماننے والوں کے خلاف جہاد کا فتوی باطل اور سازشی فتوی ہے سعودی عرب اور قطر کےسلفی وہابی ملاؤں کے فتوے شام کے بارے میں کیوں ہیں اسرائیل کے بارے میں کیوں نہیں؟ انھوں نے کہا کہ سلفی وہابی ملاؤں کے فتوے امت مسلمہ میں افتراق اور اختلاف ڈالنے کے لئے ہیں اور ایسے فتوے امریکی اور اسرائیلی پالیسی کا حصہ ہیں۔

ابوعرفہ نے کہا کہ جو دہشت گرد لوگ دین کے نام پر شام میں داخل ہوئے ہیں وہ دین سے بالکل بے خـبر اور ناواقف ہیں اور دین کے نام شامی مسلمانوں کا خون بہانے والے تمام غیر ملکی خائن اور جھوٹے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button