مقبوضہ فلسطین

فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کو واپس لیں گے: اسماعیل ہنیہ

ismailhaniyaفلسطین کےمنتخب وزیر اعظم نے غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے قبضے سے تمام مقبوضہ علاقوں کو واپس لینے پر تاکید کی۔
فلسطین سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے کل رات غزہ میں 25 اسلامی اور عربی اداروں اور مصری حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک اسلامی اور عرب ممالک کے عوام فلسطینیوں پرغاصب اسرائیل کی جارحیتوں کے مقابلے میں خاموش رہے لیکن عوامی غیض و غضب بالاخر غاصب اسرائیل کے خلاف ایک ہمہ جانبہ تحریک میں بدل جائیگا جواسرائیل کے چنگل سے تمام مقبوضہ علاقوں کی آزادی پر منتج ہو گا۔
فلسطین کےمنتخب وزیر اعظم نے غیرملکی مداخلتوں کو علاقے میں انقلاب کرنے والے ممالک کے خلاف ایک بڑی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغرب اور امریکہ نےجب دیکھ لیا کہ وہ اب ان انقلابات اور ان کے اثرات کو روکنےاور ذائل کرنے کی طاقت و توانائی نہیں رکھتے تو انہوں نے ان انقلابات کو اس کے راستے سے منحرف کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button