مقبوضہ فلسطین

قرآن کریم کی بے حرمتی پرفلسطینیوں کا سخت ردعمل

qudsفلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے صہیونیوں کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی اور مسجدالاقصی میں طلباء پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ صہیونی فوجیوں کی جانب سے مسلمانوں کی آسمانی کتاب کی بے حرمتی ، خطرناک اور غیراخلاقی اقدام ہے جس سے اسلامی اصول اور مقدسات کے خلاف صہیونی دشمن کے تشددآمیز اور نسل پرستانہ سوچ کا پتہ چلتا ہے۔
بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ قرآن کریم ہمارا ریڈلائن ہے اور فلسطینی عوام، قرآن کریم کے خلاف کسی بھی گستاخی کو برداشت نہیں کریں گےاور اس طرح کے گستاخانہ جرائم ،قرآن کریم اور اسلامی مقدسات کے دفاع کےلئے عوامی تحریک کے باعث بن سکتے ہیں۔
دریں اثنا مسجدالاقصی کے خطیب اور اسلامی اعلی کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے بھی صہیونی فوجیوں کی گستاخی کو شرمناک جرم قرار دیتے ہوئے مجرموں کے خلاف فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک صہیونی فوجی نےکل اتوار کو مسجدالاقصی میں قرآنی تعلیم کے کلاس پر حملہ کرکے قرآن کریم کی بے حرمتی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button