مقبوضہ فلسطین

فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

protest plfغزہ پٹی میں فلسطینی عوام اور اسلامی مزاحمت بریگـیڈز کے کارکنوں نے صہیونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔
کل ہونیوالے اس بڑے مظاہرے میں شریک فلسطینیوں نے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک پر صہیونی ریاست کو سخت متنبہ کرکے انکی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔
فلسطین کی اسلامی جہاد کی تحریک کے رہنما خالد البطش نے مظاہرے کے موقع پر کہا کہ بھوک ہڑتال کرنیوالے فلسطینی قیدیوں کو جلد ازجلد رہا کیا جائے ورنہ انکی صحت کی ذمہ داری صہیونی ریاست کو لاحق ہوگی۔ فلسطینی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بعض فلسطینی قیدی گذشتہ چار مہینوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں لیکن صہیونی ریاست نے انکے کسی بھی مطالبے پر کوئی توجہ نہیں دی ہے اور اسکے اس رویے کے باعث جنگ بندی متاثر ہوسکتی ہے۔
مظاہرے میں شریک فلسطینیوں نے صہیونی جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی کی بھی شدید مذمت کی ۔
اس موقع پر فلسطین کی منتخب حکومت کے وزیر اسراء عیسی قراقع نے کہا کہ فلسطینی قیدیوں کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے گا تا کہ اس طرح صہیونی ریاست کو مجبور کیا جائے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے حقوق کی پابند رہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق گیارہ ہزار سے زائد فلسطینی ، صہیونی ریاست کی کال کوٹھریوں میں بند ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button