الاقصي انسٹي ٹيوٹ نے ايک بار پھر بيت المقدس شہر کو يہودي بنائے جانے کے بارے ميں خبردار کيا

09 جنوری, 2013 09:51

qudsالاقصي انسٹي ٹيوٹ کي جاري کردہ رپورٹ کے مطابق صہیوني ریاست نے مسجدالاقصي کے جنوبي اور مغربي حصوں ميں ايک بار پھر کھدائي کا سلسلہ شروع کرديا ہے جو انتہائي خطرناک ہے۔
الاقصي انسٹي ٹيوٹ کے جاري کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ صہيوني ریاست کھدائي کے دوران برآمد ہونے والے تمام اسلامي آثار قديمہ کو ختم کر دنيا چاہتي ہے۔
بيان ميں کہا گيا ہے اسرائيل مسجد الاقصي کے اطراف ميں يہودي نشانياں اور علامات نصب کرکے اس علاقے کو يہودي بنانے کي کوشش کر رہا ہے۔
الاقصي انسٹي ٹيوٹ نے متنبہ کيا ہے کہ صہیوني ریاست نے فلسطينيوں کي آبادي کا تناسب تبديل کرنے کے لئے مشرقي بيت المقدس کے علاقے ميں صہیوني بستيوں کي تعمير کا سلسلہ بھي تيز کرديا ہے۔

12:07 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top