مقبوضہ فلسطین

حماس کی صہیونی ریاست کے جارحانہ اقدامات کےخلاف مزاحمت پر تاکید

hamas qasim birgateفلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈز نے صہیونی ریاست کے جارحانہ اقدامات کے خلاف مزاحمت پر زور دیا ہے۔
عزالدین قسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ غزہ پر صہیونی ریاست کی حالیہ جارحیت میں ان کی تنظیم کی کارکردگی کھل کر سامنے آئی ہے اور یہ تنظیموں مختلف قسم کے ہتھیاروں سے لیس ہونے کی کوشش جاری رکھے گی۔
انھوں نے کہا: ہماری پالیسی فلسطین کے اندر ہتھیار تیار کرنا ہے اور اس کی افادیت بھی ثابت ہو چکی ہے۔
دوسری جانب سے ایک تازہ سروے کے مطابق فلسطینی عوام کی اکثریت مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں دوسرے فلسطینی گروہوں سے زیادہ حماس کی پالیسی کو پسند کرتے ہیں۔
عرب دنیا کے تحقیقاتی مرکز اوراد نے ایک اور دو دو دسمبر کو دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں ایک عوامی سروے کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ فلسطینی عوام کی اکثریت حماس کی پالیسیوں کو پسند کرتی ہے ۔
اس سروے کے مطابق غزہ پر صہیونی ریاست کی آٹھ روزہ جارحیت میں فلسطینیوں کی کامیابی حماس کی مقبولیت میں اضافے کا باعث بنی ہے۔
سروے کے مطابق 88 فیصد فلسطینیوں کا خیال ہے کہ مسلح جدوجہد فلسطین کی آزادی کا بہترین راستہ ہے جبکہ ستتر فیصد فلسطیینیوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ آٹھ روزہ جنگ کے بعد فلسطینیوں کی حالت میں بہتری آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button