مقبوضہ فلسطین

فلسطینی مجاہدین صہیونی زمینی حملے کے لئے بے چین

hamas qudsایک فلسطینی کمانڈر نے کہا: ہزاروں مجاہدین صہیونی زمینی حملے کے لئے بے چین ہیں۔
 رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمت تحریک کے ایک اعلی کمانڈر نے کہا ہے کہ ہزاروں فلسطینی مجاہدین صہیونیوں کے زمینی حملے کا بےچینی سے انتظار کررہے ہیں۔
فلسطینی کمانڈر نے فلسطین الیوم نامی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہ بہت سے مجاہدین استشہادی کاروائیوں کی اگلی صف میں پہنچنے کے لئے ایک دوسرے سے سبقت لے رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مزاحمت کے مجاہدین نے زمینی جنگ کی روشیں بخوبی سیکھ لی ہیں اور پورے اشتیاق کے ساتھ صہیونی بندوق برداروں کا انتظار کررہے ہیں؛ انھوں نے 2008 کی 22 روزہ جنگ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اگر صہیونیوں نے حملہ کیا تو انہیں ایسا سبق سکھائیں گے جس کے بارے میں وہ سوچ بھی نہيں سکتے۔
انھوں نے کہا: صہیونی افواج مزاحمت تحریک کے جال میں پھنس جائیں گے اور غزہ صہیونیوں غاصبین کے قبرستان میں بدل جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button