مقبوضہ فلسطین

صہیونی فوج کے دو پائلٹ گرفتار

israil hamasکویت کے ایک اخبار نے انکشاف کیا کہ حماس نے کل جمعہ کو صہیونی فوج کے گرنے والے جنگی طیارے کے دو پائلٹوں کو گرفتار کیا ہے۔

الوطن اخبار کے مطابق صہیونی حکومت نے ان پائلٹوں کی گرفتاری کے بارے میں خبروں کے شائع ہونے کی اجازت نہیں دی ہے ۔

ادھر المنار ٹی وی نے اپنی ایک تازہ خبر میں اعلان کیا کہ غزہ کے دیرالبلح علاقے میں ایک گھر پر صہیونی فوج کے فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہید اور 3 دیگر زخمی ہوئے ۔

دریں اثنا فلسطینی مجاہدین کی جانب سے جاری راکٹ حملوں کے دوران مقبوضہ فلسطین کےجنوب میں وا‍قع عسقلان میں اس شہر کی علاقائی کونسل ایک راکٹ کی زد میں آگئی ۔ صہیونی ویب سائٹ یدیعوت اہارونوٹ نے اس واقعے کی تصدیق کردی۔ ادھر تل ابیب پر کئی راکٹوں کے گرنے کی اطلاع ہے جبکہ اشکول پر بھی 5 راکٹس گرے ہیں ۔ بئرالسبع اور بنی شمعون بستیوں میں بھی راکٹ حملوں کا انتباہ دیا گیا ہے ۔

المنار ٹی وی کے مطابق تل ابیب پر راکٹ حملوں نے صہیونی حکومت کو سخت تشویش میں دوچار کردیا ہے اور ایرانی ساخت کے فجر 5 نامی میزائل کے داغے جانے سے اس تشویش میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب العالم نے بھی اعلان کیا کہ مقبوضہ فلسطین کا  مغربی نقب علاقہ بھی فلسطینی مجاہدین کے راکٹ حملوں کی زد میں آگیا جبکہ صہیونی فوج کے زمینی اڈا، "تسلیم” کو بھی فلسطینی مجاہدین نے گریڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

تازہ اطلاع کے مطابق صہیونی ذرائع نے اشدود،یبنا اور عسقلان پر راکٹ حملوں کی تصدیق کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button