مقبوضہ فلسطین

صہیونی ریاست کے خلاف جوابی کاروائی ضرور کریں گےفلسطینی مجاہدین

ijtamaفلسطین کی مزاحمتی تحریکوں ، حماس اور جہاد اسلامی نے غزہ پر غاصب صہیونی ریاست کی جارحیت کے خلاف جوابی کاروائی کۓ جانے پر تاکید کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے آج اپنے ایک بیان میں غزہ پر غاصب صہیونی ریاست کے حملوں کی مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ تحریک حماس ، غزہ پر صہیونی ریاست کی جارحیت اور وحشیانہ حملوں پر خاموش نہیں بیٹھہ سکتی ۔
تحریک جہاد اسلامی کے ایک سینئر رکن خضر حبیب نے بھی العالم سے گفتگو میں غاصب صہیونی ریاست کی جانب سے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کیلۓ ،غزہ میں فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مزاحمت ،غاصب صہیونی ریاست کی جارحیت کے خلاف ملت فلسطین کے دفاع کیلۓ آمادہ ہے ۔
واضح رہے کہ غزہ پر غاصب صہیونی ریاست کی جارحیت کے جواب میں اسلامی مزاحمت نے تل ابیب اور سدیروت شہروں سمیت صہیونیوں کے مختلف ٹھکانوں پر کم از کم 60 میزائیل داغے ہیں جسکے نتیجے میں 7 صہیونی زخمی ہو گۓ  جبکہ غاصب صہیونی ریاست کے حالیہ حملوں میں ابتک کم سے کم 8 فلسطینی شھید اور دسیوں دیگر زخمی ہوۓ ہیں۔
دریں اثنا صہیونی فوجیوں نے آج النقب کے علاقے پر حملہ کرکے کم از کم چالیس فلسطینیوں کو زخمی کردیا ۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں میں فلسطینیوں کے درجنوں گھروں کو مسمار کردیا جس پر فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا ۔ اس موقع پر صہیونی فوجیوں کی جانب سے آنسو گیس کے استعمال اور لاٹھی چارج کے باعث 40 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button