مقبوضہ فلسطین

قطر کے امیر شیخ حماد بن خلیفہ کا غزہ کا انتہائی اہم دورہ

ismail haniyaقطر کے امیر شیخ حماد بن خلیفہ الثانی نے فلسطین میں غزہ کے علاقے کا دورہ کیا۔ 2007ء میں حماس کے برسر اقتدار آنے کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا غزہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ منگل کو امیر قطر شیخ حماد بن خلیفہ جہاز کے ذریعے مصر پہنچے جہاں سے وہ سخت حفاظتی انتظامات میں بذریعہ گاڑی غزہ میں داخل ہوئے۔ اپنے دورے کے دوران امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ غزہ کیلئے 254 ملین ڈالرز کے تعمیراتی منصوبے کا اعلان کرینگے۔ واضح رہے کہ حماس حکومت کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی جانب سے شام میں موجود دہشت گردوں کی حمایت کے اعلان نے صدر بشارالاسد کو ناراض کردیا تھا جس کے بعد حماس اور قطر کے تعلقات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ قطر نے شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے مسلح مداخلت کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button