مقبوضہ فلسطین

حماس: مزاحمت جاری رہے گی سربراہ خالد مشعل

khalid mashalتحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے ایک بار پھرغاصب صہیونی ریاست کے خلاف اسلامی جہاد اور مزاحمت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات سے نہیں بلکہ مزاحمت ہی سے فلسطین کی سرزمین کو آزاد کرایا جا سکتا ہے۔ –
قدس بین الاقوامی فاؤنڈیشن کی جانب سے قاہرہ میں منعقدہ تقریب میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے خطاب کرتے ہوئے دنیائے اسلام اور عرب ممالک سے فلسطین کی آزادی کےلئے جدوجہد کرنے کی اپیل کی –
رپورٹ کے مطابق خالد مشعل نے اسلامی مقدس مقامات اور انکی دیواروں پر صہیونیوں کی جانب سے گستاخانہ فقرے لکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایسے اقدامات کو انسانی اخلاق اور دین کے خلاف قراردیا- اپنے خطاب میں خالد مشعل نے فلسطینی گروپوں کے مابین جاری اختلافات پر شدید تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ اختلافات صہیونیوں کے مفاد میں ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button