فلسطینیوں اورصیہونیوں کےدرمیان جھڑپيں


انتہاپسندصیہونیوں کےہاتھوں مسجدالاقصی کی بےحرمتی اورایک امام جماعت کی گرفتاری کےبعدشہرقدس میں فلسطینیوں اورصیہونیوں کےدرمیان شدیدجھڑپيں شروع ہوگئي ہيں۔
فلسطینی نیوزایجنسی سماء کی رپورٹ کےمطابق انتہاپسندصیہونیوں کےایک گروہ نے آج صبح صیہونی فوجیوں کی مدد سےمسجدالاقصی پرحملہ کیا اور اس مقدس مقام کی توہین کرتےہوئے فلسطینی نمازیوں کوباہرنکال دیااور ایک امام جماعت کوگرفتارکرلیا۔
عینی شاہدین کاکہنا ہےکہ صیہونیوں کےاس اقدام کےبعد کفرعقب، قلندیا، اور راس العامود علاقوں میں فلسطینی جوانوں اورفوجیوں کےدرمیان شدیدجھڑپیں شروع ہوگئيں ابھی تک کسی جانی نقصان کی رپورٹ نہيں ملی ہے۔
صیہونی فوجی تقریبا ہرروز فلسطینی علاقوں میں یلغارکرکے فلسطینیوں کوشہید، زخمی اورگرفتارکرتےرہتےہیں۔








