فلسطيني علاقوں ميں صہيونيوں کا حملہ


صہيوني حکومت کے فوجيوں نے اپنے وحشيانہ اقدامات کا سلسلہ جاري رکھتے ہوئے ايک بار پھر غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملے کئے ہيں –
فلسطين کے انفارميشن سينٹر نے خبردي ہے کہ صہيوني حکومت نے بدھ کي صبح غزہ کے مشرقي علاقے پر حملہ کرکے فلسطينيوں کي زرعي اراضي کو تباہ کرديا – صہيوني حکومت کے يہ وحشيانہ اقدامات ايک ايسے وقت انجام پائے جب صہيوني حکومت کے فوجي ہيلي کاپٹر اور جنگي طيارے غزہ پر پرواز کررہے تھے –
صہيوني فوجيوں نے اسي طرح غزہ کے شمالي علاقے بيت لاہيا پر بھي حملہ کيا ہے صہيوني فوجيوں نے اس علاقے پر حملہ کرکے بڑ ے پيمانے پر تباہي مچائي –
ادھر غرب اردن ميں بھي صيہوني فوجيوں نے بيت لحم کے گاؤں بتير پر حملہ کيا ہے اس حملے ميں صہيوني فوجيوں نے متعدد فلسطينيوں کو گرفتار کرليا
صہيوني فوجي غزہ اور غرب اردن کے علاقوں پر آئے دن حملے کرکے متعدد فلسطينيوں کو شہيد زخمي اور گرفتار کرتے ہيں –








