اسرائیل فلسطینیوں کے زرعی ڈھانچے کو تباہ کرنا چاہتا ہے

فلسطین کے منتخب وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ صہیونی حکومت فلسطینیوں کی زراعت کو تباہ کرنا چاہتی ہے ۔اسماعیل ہنیہ نے کہاکہ صہیونی حکومت کے بلڈوزر غرب اردن اور غزہ میں مسلسل زرعی زمینوں کو تباہ کررہے ہيں جبکہ غزہ کا مکمل محاصرہ بھی جاری ہے ۔
اسماعیل ہنیہ نے صہیونی حکومت کے اس وحشیانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی زرعی اراضی کو تباہ کئے جانے کے اقدام کوروکنے کے لئے حرکت میں آئيں ۔








