مقبوضہ فلسطین

فلسطینی انتظامیہ صیہونی آلہ کار

hamas_logoتحریک حماس نے صیہونی حکومت کے ساتھ فلسطینی انتظامیہ کے تعاون کی مذمت کی ہے۔ ہمارے نمایندے کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ محمود عباس کی صدارت میں فلسطینی انتظامیہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں میں کھلونہ بن چکی ہے تاکہ حماس کے مجاھدوں کو گرفتار کرسکے اور ملت فلسطین  کی پیٹ میں صیہونی خنجر گھونپ سکے۔ حماس نے کہا ہےکہ فلسطینی انتظامیہ کو فوری طورپرصیہونی حکومت کے ساتھ سیکیورٹی تعاون ختم کردینا چاہیے۔ یادرہے محمود عباس کی انتظامیہ صیہونی حکومت کے اھداف پورے کرنے کےلئے قدس کی غاصب حکومت کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کررہی ہے اور غرب اردن میں تحریک حماس اور تحریک جہاد اسلامی کے کارکنوں کوگرفتار کرکے قید کررہی ہے۔ محمود عباس کی جیلوں میں تقریبا ایک ہزار فلسطینی مجاھد قید ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button