لبنان

امریکہ داعش کو ختم نہیں کرنا چاہتا، حزب اللہ

naeem qasimحزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ امریکہ تکفیری دہتشگرد گروہ داعش کو ختم کرنا نہیں چاہتا۔ شیخ نعیم قاسم نے آج تسنیم نیوز سے گفتگو میں کہا ہےکہ داعش چونکہ اس وقت امریکہ کے بعض پروگراموں کے لئے خطرہ بن

گيا ہے لھذا اسے محدود کرنا چاہتا ہے اور اسے مکمل طرح سے نابود کرنے کی فکر میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش علاقے اور عالم اسلام میں تفرقہ پھیلارہا ہے اور اس سے امریکہ کو اپنے مفادات حاصل کرنےمیں مدد ملتی ہے۔ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے شام میں دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے بارے میں امریکی صدر اوباما کے موقف کے بارے میں کہا کہ امریکہ نے گذشتہ تین برسوں میں شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم کئے ہیں لیکن اسے کوئي ھدف حاصل نہیں ہوا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے تہران میں فلسطین کی حمایت میں منعقدہ کانفرنس کے بارے میں کہا کہ اس کانفرنس کا اہم ترین فیصلہ علماء استقامت کمیٹی کی تشکیل ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ ایک عالمی کونسل میں ساری دنیا کے شیعہ اور سنی علماء شامل ہوں گے جو مسئلہ فلسطین کی حمایت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button