لبنان

لبنان میں القاعدہ کا سرغنہ گرفتار

ALQAIDAلبنانی فوجیوں نے اپنے ملک کے شمال میں القاعدہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق لبنانی فوج نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ القاعدہ سے وابستہ سلفی شیخ حسام عبداللہ الصباغ کو شمالی لبنان کے شہر طرابلس کی ایک چیک پوسٹ سے دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اس گرفتاری کے بعد الصباغ کے حامیوں اور لبنانی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔ القاعدہ سے وابستہ سلفی شیخ حسام عبداللہ الصباغ، ایک ایسا سرغنہ ہے جو شام میں دہشتگردوں کی کھلی حمایت کرتا رہا ہے۔اس پر دہشتگرد گروہوں کی تربیت کا بھی الزام ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button