لبنان
حزب اللہ کی غزہ پر اسرائیلی مظالم کے بارے میں عرب ممالک کی خاموشی پر شدید تنقید
حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر عرب ممالک کی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی بربریت اسرائیل کے خطے میں ناپاک جنگی عزآئم کا مظہر ہے۔ حزب اللہ نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے بھیانک جرائم پر عرب ممالک کی خاموشی بڑی شرم آور ہے۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غزہ کے بہادر اور شجاع سنی مسلمانوں پر سلام بھیجتے ہیں اور اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہیں۔