لبنان

ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کا پیغام

hasan nasrullaحزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کر کے ماہ مبارک کو اپنی زندگی سنوارنے کے لیے بہترین فرصت قرار دیا ہے۔ 

جنوب لبنان ویب سائٹ کے مطابق سید حسن نصر اللہ کے پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم
اخوانی واخواتی هذا الشهر المبارک فرصة الهیة قد لا تتکرر لای واحدٍ منا، والعاق من انتهز الفرصة، ونحن فی ضیافة الله الرحمن الرحیم الکریم ینبغی ان نتوسل الیه عز وجل ان یغفر ذنوبنا وان یعیننا على انفسنا وان یجعلنا من عتقائه من النار بحرمة محمد وآله الأطهار.
نصرالله
شهر رمضان ١۴٣۵ه
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ
بھائیو اور بہنو! یہ مبارک مہینہ الہی فرصت ہے جو ہم سے کسی ایک کیلئے ممکن ہے دوبارہ تکرار نہ ہو اور بدبخت وہ ہے جو اس فرصت کو گنوا دے۔ ہم خدائے رحمان و رحیم و کریم کے مہمان ہیں لہذا سزاوار ہے کہ ہم خداوند کریم سے متوسل ہوں تاکہ وہ ہمارے گناہوں کو بخش دے، ہمارے نفس کے مقابلے میں ہماری مدد کرے اور محمد (ص) و آل محمد علیہم السلام کی حرمت کے صدقے میں ہمیں جہنم سے نجات یافتہ لوگوں میں سے قرار دے۔
نصراللہ
ماہ رمضان ۱۴۳۵ھ

متعلقہ مضامین

Back to top button