لبنان

لبنان: تکفیری ٹولہ احرار السنہ کا گرجا گھروں پر حملے کی تیاری

girja gharلبنان کے شہر بعلبک میں دہشتگرد گروہ احرار السنہ نے تاکید کی ہے کہ ایک مسلح گروہ لبنان میں عیسائیوں کے تمام گرجا گھروں کو تباہ کرنے پر مامور ہوگيا ہے۔ العالم کی آج کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ احرار السنہ نے سماجی ویب سائٹ ٹیوٹر کے اپنے پیج میں لکھا ہے ایک مسلح گروہ کو لبنان میں عیسائیوں کے تمام گرجا گھروں کو تباہ کرنے کا مشن سونپا گیا ہے۔ اس دہشتگرد گروہ نے اپنے اس دہمکی آمیز پیغام میں لکھا ہے کہ اس مسلح گروہ کا نام آزاد مجاہدین ہے اور اس گروہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اسلامی ملک یعنی لبنان سے عیسائیوں کے تمام گرجا گھروں کو تباہ کردے۔ دہشتگرد گروہ احرار السنہ کہ جس نے چند روز قبل ہی دہشتگرد گروہ داعش کی بیعت کی ہے تاکید کی ہے کہ احرار السنہ بھی لبنان میں عیسائیوں کے گرجا گھروں کو تباہ کرنے کی کارروائیوں میں شامل رہے گا۔ واضح رہے کہ دہشتگرد احرار السنہ نے اس قبل بھی لبنان میں ہونے والے کئی دہشتگرد دہماکوں کی ذمہ داری قبول کی اور لبنان میں کئی مقامات پر راکٹ حملے کرچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button