لبنان

حزب اللہ نے خلیجی ریاستوں کو خبردار کردیا

hizbulla flaqحزب اللہ نے شدت پسند گروپ الدولة الاسلامی فی العراق والشام (داعش) کو مالی مدد فراہم کرنے والے ملکوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس خطرناک کام سے باز آجائیں کیونکہ داعش انہیں بھی نشانہ بنانے سے نہیں ہچکچائے گی اور ان ممالک کو سخت پچھتانا پڑے گا۔ حزب اللہ کے پارلیمانی بلاک کے سربراہ محمد رعد نے یہ بیان ایرانی صدر حسن روحانی کے اُس بیان کے ایک دن بعد جاری کیا ہے جس میں انہوں نے خلیجی ممالک کو خبردار کیا تھا کہ وہ داعش کی پیٹرو ڈالروں کے ساتھ مدد بند کریں۔ اگرچہ ایرانی صدر نے کسی ملک کا نام نہیں لیا تھا لیکن ایرانی میڈیا کے مطابق اُن کا اشارہ سعودی عرب اور قطر کی طرف تھا جن پر پہلے بھی یہ الزام ثابت کیا  جاچکا ہے کہ یہ ممالک شامی اور عراقی حکومتوں کے خلاف لڑنے والی تنظیم داعش کی پشت پناہی کررہے ہیں۔ محمد رعد نے خلیجی ممالک کو خبردار کیا کہ داعش کو عنقریب عراق اور شام میں شکست دے دی جائے گی اور پھر اس کا رُخ اسے پالنے والے ممالک کی طرف ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ ایران اور حزب اللہ عراق اور شام کی شیعہ حکومتوں کی حمایت کررہے ہیں جبکہ داعش پر الزام ہے کہ اسے سعودی اور قطری حکومتوں کی مدد حاصل ہے۔ حزب اللہ نے خلیجی ریاستوں کو خبردار کردیا

متعلقہ مضامین

Back to top button