لبنان

بیروت دھماکے میں عبداللہ عظام گروپ ملؤث

berut dhmakaالقاعدہ سے تعلق رکھنے والے عبداللہ عظام بریگیڈز نے بدھ کو وسطی بیروت میں ہونے والے خود کش حملے سے پہلے لبنان کے سنی مسلمانوں کو اس بات پر اُکسایا تھا کہ وہ ایرانی شیعہ عسکری گروپ حزب اللہ پر حملہ کرے۔

اس واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تھی، تاہم عبداللہ عظام گروپ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں یہ اعتراف کیا گیا ہے کہ نومبر میں ایرانی سفارتخانے پر ہوئے حملے کے ساتھ ساتھ لبنان میں ہونے والے حالیہ دھماکے بھی اُن کی تنظیم کی جانب سے کیے گئے تھے۔

ایرانی سفارتخانے پر حملے کے نتیجے میں 23 شہری ہلاک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اس خطے میں فرقہ وارانہ تشدد کی وارداتیں اپنے عروج پر ہیں، جیسا کہ یہ کہا جاتا ہے کہ حزب اللہ نے اپنے ہزاروں جنگجو پڑوسی ملک شام بھیجے ہیں، جہاں وہ سنی باغیوں کے خلاف اتحادی صدر بشار الاسد کی فوج کو مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔

خلیج عرب کی ریاستوں کو اس بات کا خطرہ لاحق ہے کہ لبنان، شام اور عراق میں سنی مسلمانوں کو ایران اور اس کی اتحادی شیعہ گروپوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہوسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button