لبنان

حزب اللہ لبنان صدارتی انتخابات کے فوری انعقاد کی خواہاں

nabeel farokiلبنان کے المنار کی نیوز ویب سائٹ کے رپورٹ کے مطابق شیخ نبیل قاووق نے لبنان کے جنوب میں ایک قریب میں تاکید کی کہ مزاحمت، غاصب صہیونی حکومت کی دشمنانہ پالیسیوں کے مقابلے میں لبنان کی حامی رہی ہے اور آج دھشتگردی اور تکفیری نظریات کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک سوق الجیشی ضرورت ہے۔ شیخ نبیل قاووق نے مزید کہا کہ حزب اللہ لبنان، ایسے کسی اقدامات کو کہ جو صہیونی حکومت کے مقابلے میں لبنان کے موقف کے کمزور ہونے کا باعث بنے ہرگز قبول نہیں کرے گیا اور حزب اللہ لبنان صدارتی انتخابات کے فوری انعقاد کی خواہاں ہے۔ حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ 14 مارچ گروپ ایسے افراد کے انتخاب کا خواباں ہے کہ جو علاقے میں لبنان کے کردار اور حیثیت کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور اس گروپ کےاقدامات لبنان کےقومی مفادات کونقصان پہنچانے پر منتج ہوسکتےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button