لبنان

لبنان اسلامی جماعتوں کا اجلاس: صدر کو مقاومت کی مددکرنی چاہیئے

leb flaqالمنار رپورٹ کے مطابق آج بروز 20مئی کو تمام اسلامی جماعتوں کا ایک اہم اجلاس شیخ عبدالرحمن الجبیلی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لبنانی صدارت کا مستحق وہی ہوسکتا ہے جو مقاومت کی حمایت کرے گا، تفصیلات کے مطابق انہوں نے تمام جماعتوں کے امیداواروں سے مطالبہ کیا جو آئندہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لے گا تو وہ مقاومت کی کسی بھی صورت میں حمایت کرے، اس لئے کہ مقاومت نے ہمیشہ سرزمین لبنان کی حفاظت کی ہے،مزیدبرآں انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کی حفاظت اور ان کی واپسی کے لئے صرف مقاومت ہی جدوجہدکررہی ہے، اور مسئلہ فلسطین ہمیشہ اس امت کی ضمیر کے اندر موجود رہے گا ،اور مزاحمت اور جہاد کے علاوہ فلسطین کبھی بھی آزاد نہیں ہوگا،

متعلقہ مضامین

Back to top button