لبنان

حزب اللہ لبنان کی توانائی

hizbulla flaqحزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ شیخ نبیل قاووق نے کہا ہے کہ حزب اللہ، ماضی کی نسبت بہت زيادہ مضبوط ہوچکی ہے۔ذرائع کےمطابق شیخ نبیل قاووق نے اتوار کو استقامت وآزادی کے زیر عنوان ایک پروگرام ميں کہا کہ حزب اللہ، اس وقت ماضی کی نسبت زيادہ مضبوط ہوئی ہے اور اس نے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔قاووق نےمزید کہا کہ دشمنوں نے عالمی دہشتگردانہ جنگ مسلط کرکے استقامت کےمحور بالخصوص شام کو کمزور کرنے کی کوشش کی لیکن شام اور اس کے اتحادیوں کی استقامت نے اس مذموم سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ شامی عوام کا مثالی عزم، طاقت اور استقامت نے صیہونی حکومت کو وحشت زدہ کردیا ہے اور اسی بنا پر وہ نئے ایجنٹوں کی تلاش میں ہے۔حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ نبیل قاووق نے کہا کہ شام میں دہشتگردوں کی ہرطرح مدد کے باوجود ماضی کی طرح صیہونی حکومت کی تمام سازشیں ناکام ہوگئيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button