لبنان

صیہونیوں کی جانب سے حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف

hiz mezصیہونی ذرائع نے علاقے میں حزب اللہ لبنان کی طاقت و توانائی کا اعتراف کیا ہے۔ صیہونی حکومت کے ایک اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان، اپنے قابل ذکر ہتھیاروں منجملہ اپنے راکٹوں اور میزائیلوں سے مقبوضہ فلسطین کے کسی بھی علاقے کو نشانہ بنانے کی توانائی رکھتی ہے۔ اخبار ہاآرتص کے صحافی عاموس ہارل نے کہا ہے کہ جوبی سرحدوں پر حزب اللہ لبنان کی بڑھتی ہوئی نقل و حرکت، اسرائیل کے حالیہ مہینوں کے اقدامات منجملہ جنوبی بیروت میں ضاحیہ کے علاقے میں حزب اللہ کے ایک کمانڈر حسان اللقیس کے قتل کا جواب ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کو بارہا خبردار کیا ہے کہ لبنان کی سرحدوں پر کسی قسم کی کاروائی کا دنداں شکن جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button