لبنان

اسرائیل کو شکست دینے کے بعد تکفیریوں کوبھی شکست سے دوچار کیا

nabelالعالم کی رپورٹ کے مطابق شیخ "نبیل قاووق” نے عیترون قصبے میں مزاحمت کے ایک شہید کے حوالے سے منعقدہ مراسم میں کہا کہ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اسرائیل کی مانند، تکفیریوں کے ناپاک عزائم کو بھی ناکام بنادیا ہے اور تکفیری عناصر لبنان میں دم دبائے پھر رہے ہیں۔ حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے نائب سربراہ شیخ "نبیل قاووق” نے وضاحت کی کہ حزب اللہ نے شام کے علاقے قلمون سے دہماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑیوں کو لبنان میں داخل نہیں ہونے دیا اور یہ حزب اللہ لبنان کی بڑی کامیابی ہے۔ حزب اللہ لبنان کے رہنما نے مزید کہا کہ مزاحمت کی کاروائیوں نے تکفیریوں کی راتوں کی نیندیں حرام کردی ہیں اور یہ عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے ، کیونکہ لبنان میں اسلامی مزاحمت بیدار ہے اور وہ ہوشیاری کے ساتھ اپنے کام انجام دے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button