لبنان

تمام شہداء اہلبیت علیہم السلام کے زیر توجہ ہوتے ہیں، شام کے محاذ پر شہید جوان سے متعلق سید حسن نصر اللہ کی ایک روایت

hasan nasrullaحزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حضرت زہراءسلام اللہ علیہانے ایک لبنانی شہید کی ماں کو خوشخبری دی ہے اور فرمایا ہے کہ تمام شہداء ہماری زیر توجہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شام اور لبنان کے مجلس شوری کے نمائندوں کے ساتھ ایک ملاقات میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہاکہ شام کی جنگ میں حزب اللہ کی تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں کامیابی معجزہ اہل بیت علیھم السلام کے سوا کچھ بھی نہیں۔
انہوں نے اجلاس کے شرکاء کے ساتھ ایک سچی روایت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ، "دوبہنیں تھیں جن میں سے ایک کے چار بیٹے جبکہ دوسری کا ایک بیٹا تھا اور یہ سارے لڑکے شام میں تکفیریوں کے ساتھ جنگ میں مصروف تھے کہ ان چاربھائیوں میں سے ایک شہید ہوگیا۔ اس کے بعداس کی ماں اپنے بیٹے کے دیگر ساتھیوں کے پاس گئی اور ان سے پوچھا کہ،کیا میرابیٹا حق پر تھا؟اور عین اس وقت جناب حضرت زہراء سلام اللہ علیہا سے متوسل ہوکر اپنادرد دل بیان کیا،اس کے ٹھیک ایک دن بعد صبح سویرے اس شہید کے خالہ زاد بھائی جو اس کے ساتھ میدان جنگ میں تھا کا فون آیا اور اسے ایک خواب بیان کیا جسے اس نے اسی رات کو دیکھا تھا،
اس نے کہا گذشتہ شب حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کو میں نے خواب میں دیکھا تھا وہ مجھ سے فرما رہی تھیں کہ جاکر تمہاری خالہ سے کہہ دو کہ "یہ تمام شہداء ہمارے زیر توجہ ہوتے ہیں” یہ اتفاق ہے کہ اس خاتون نے اپنے شک وتردد اور حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کے ساتھ توسل کرنے کے واقعے کو اس سے قبل کسی کے پاس ذکر نہیں کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button